Sunday, 5 April 2020

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کو معیاری آٹے کی فی الفور فراہمی کے احکامات جاری کر دیئے

  1. وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے ہزارہ کے دورہ کے دوران آٹے کی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے یوٹیلٹی سٹورز کو معیاری آٹے کی فی الفور فراہمی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن ریٹائرڈ ںدیم ناصر نے انہیں وبائی صورتحال سے پیدا ہونے والی حالات اور اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وباء اور اس کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورتحال اور عوامی مفاد میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں سستے آٹے کی فراہمی کےحوالےسے عوامی شکایات کے بارے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر ہی ایم ڈی یوٹی لٹی سٹورز سے ٹیلی فون
     
  2.  رابطہ کیا اور احکامات جاری کئے کہ ضلع کے تمام علاقہ جات میں سرکاری ریٹ پر معیاری آٹے کے 18 ہزار تھیلوں کی فی الفور فراہمی یقینی بنا کر عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے